پاکستان

صرف شکور شاد کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا: ہائیکورٹ کی وضاحت

ستمبر 12, 2022

صرف شکور شاد کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا: ہائیکورٹ کی وضاحت

پی ٹی آئی کے ایم این اے عبد الشکور شاد کا استعفیٰ منظوری کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف عبدالشکور شاد کی حد تک معطل ہے۔

پیر کی مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ خبر یہ آئی کہ عدالتی حکم نامے کے ذریعے تمام ارکان بحال ہو گئے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے صرف ایک رکن کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں ہفتے سنے جانے والے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے اپنے حکم نامے کی وضاحت کے لیے کیس مقرر کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے