کھیل

پاکستانی حذیفہ ابراہیم جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح

ستمبر 12, 2022 < 1 min

پاکستانی حذیفہ ابراہیم جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں منعقد ہونے والی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پلاٹینیم فرینک میلٹ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تھا۔

اس چیمپئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں سری لنکن نژاد امریکن کھلاڑی رشی سری واستوا کو شکست دی۔

حذیفہ ابراہیم کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ نو اور بارہ دس رہا۔

اس سے قبل حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں امریکن اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے