الیکشن جنرل باجوہ کرائیں، آرمی چیف کا تقرر نئی حکومت کرے: عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نئے آرمی چیف کا تقرر مؤخر کرنے کے حق میں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع پر وہ کچھ نہیں کہتے مگر ایسا انتظام کیا جا سکتا ہے کہ اگلی حکومت آ کر فوج کا نیا سربراہ تعینات کرے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ توہین عدالت کے مقدمے میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ہائیکورٹ اُن کو روسٹرم پر بولنے کی اجازت دے دیتی تو وہ معافی مانگ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن سمیت ہر ایشو پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

