اہم خبریں

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپیں, 99 ہلاک

ستمبر 13, 2022

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپیں, 99 ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ آرمینیا سرحد پربڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کر رہا ہے، آرمینیا نے سرحد پر مارٹرگولے برسائے، جس سے فوجیوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب آرمینیائی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہےکہ آذربائیجان نے رات گئے سرحد پر شیلنگ کی اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔

اس حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ دونوں ملکوں نے تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد سیز فائرپر اتفاق کرلیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے