پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے:عمران خان

ستمبر 13, 2022

آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے،ہمیشہ میرٹ کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں نوازشریف اور زرداری اہم تعیناتی کرنے کے اہل نہیں، ہمیشہ میرٹ کی بات کی ہے، میرٹ پر آرمی چیف تعینات ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کو کہا ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا، جو مرضی ہوجائے سب اکٹھے ہوکر ڈٹ جائیں گے، جس دن مجھے گرفتار کرنے آرہے تھے، بیگ تیار کرکے رکھ لیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا آپشن مسترد کرتا ہوں، پنجاب میں حکومت تبدیلی کی کوشش افرا تفری کی سازش ہوگی، میرا مؤقف ایک ہے کہ الیکشن کے سوا پاکستان کے پاس کوئی حل نہیں، الیکشن ناگزیر اور مسائل کا واحد حل ہیں، انتخابات میں تاخیر منظور نہیں کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوری الیکشن کروائے جائیں، مارچ تک لے جانے کا حامی نہیں ہوں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے