نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کا دفتر آنے سے انکار،گھر سے کام کا مطالبہ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں نے اپنے دفاتر میں واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ ہڑتال کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق تقریباً 1,300 نیوز گلڈ کے ممبر ملازمین کے ناموں کے ساتھ ایک خط بھیجا ہے جنہوں نے ’’ورک فرام ہوم‘‘ (دنیا کے کسی بھی حصے) سے کام جاری رکھنے کے عہد پر دستخط کئے۔
یونین نے اپنے خط میں لکھا کہ ہم کمپنی کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے کام کے اوقات کار کو یکسر تبدیل نہیں کرسکتی ہے، اس لیے ملازمین کہیں سے بھی کام جاری رکھیں گے۔
قبل ازیں نیویارک ٹائمز کے 1,300 ملازمین کے دستخط شدہ خط کو سب سے پہلے دی ڈیلی بیسٹ نے رپورٹ کیا تھا۔
یادرہے کہ کورونا وائرس کے دوران نیویارک ٹائمز نے حالیہ اپنے صارفین میں نمایاں اضافہ کیا تھا جبکہ اپریل میں اخبار نے جو کاہن کو اپنا نیا ایگزیکٹو ایڈیٹر مقرر کیا تھا۔

