اہم خبریں

چین کے لیے پی آئی اے کے کرائے میں 22 فیصد کمی کیوں؟

ستمبر 14, 2022 < 1 min

چین کے لیے پی آئی اے کے کرائے میں 22 فیصد کمی کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کے لیے فضائی کرائے میں 22 فیصد کمی کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق بدھ کو پاکستان کی قومی ایئرلائنز نے پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کے ٹکٹوں کی قیمت میں مزید 12 فیصد کردی ہے جس کے بعد قیمتوں میں مجموعی کمی 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایئر ٹکٹس کی قیمت میں کمی ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین جانے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں نے سوشل میڈیا پر پی آئی اے کے خلاف ٹرینڈ چلایا جا رہا تھا اور الزام لگایا جا رہا تھا کہ قومی ایئرلائنز طالب علموں سے زیادہ قیمتیں وصول کررہی ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کے لیے سامان کے وزن کی حد کو بڑھا کر 80 کلوگرام کردیا گیا ہے۔

اس وقت پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں پاکستان سے چین جا رہی ہیں۔

ایک پرواز اسلام آباد سے چینگدو جبکہ دوسری پرواز اسلام آباد سے بیجنگ جاتی اور واپس آتی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد چینی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے پاکستانی طالب علموں کی ایک بڑی تعداد چین سے واپس پاکستان آگئی تھی۔ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی چین کے لیے پروازیں تقریباً سات مہینوں تک بند رہیں تھیں۔

پی آئی اے نے چین کے لیے اپنا فضائی آپریشن رواں سال جون کے مہینے میں تقریباً سات ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے