کارکنان اسی ماہ حتمی کال کا انتظار کریں:فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے سوا کوئی چارہُہی نہیں ہے،کارکنان اسی ماہ حتمی کال کا انتظار کریں۔
سنیچر کو پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی نے معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پاکستان میں اسٹریٹ کرائم کو لیول ہی اور ہو گیا ہے۔ لوگوں کو روٹی لے لالے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد جمہوریت اور سویلین بالا دستی کے لئے ہے۔فوری انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔دو ہفتوں کے اندر فائنل کال دی جائے گی۔ کارکنان اسی ماہ حتمی کال کا انتظار کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔ہماری کوشش ہے کہ فساد کے بغیر الیکشن کی طرف بڑھیں لیکن اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

