عالمی خبریں

حجاب کی پابندی کے خلاف ایران میں ہنگامے پھوٹ پڑے، تین ہلاک

ستمبر 20, 2022 < 1 min

حجاب کی پابندی کے خلاف ایران میں ہنگامے پھوٹ پڑے، تین ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ایران کے دارالحکومت تہران میں حجاب کی پابندی کے خلاف مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائروں کو آگ لگائی جبکہ سکیورٹی فورسز نے شیلنگ کی۔

ملک کے شمال مغربی صوبے کردستان میں پھوٹنے والے ہنگاموں کے دوران تین شہری ہلاک ہو گئے۔

تین دن قبل ایران کے شہر قیز میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی کو سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مہسا امینی کے جنازے میں موجود کچھ خواتین نے اپنے سر سے احتجاجاً سکارف اتارے اور وہاں موجود خواتین نے کرد ملی نغمے بھی گائے اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

یاد رہے کہ مبینہ طور پر سر ڈھانپنے کے حوالے سے سخت قوانین کی پابندی نہ کرنے کے الزام میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی 22 سالہ ایرانی خاتون مہسا امینی جمعے کو ہلاک ہو گئی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے