متفرق خبریں

سنی لیونی حق ہے

اگست 19, 2017 < 1 min

سنی لیونی حق ہے

Reading Time: < 1 minute

برسوں قبل ایک دوست نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو حق کی علامت ہیں اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ اس کے جلسے میں ایک وقت میں پانچ لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے جواب میں جب یہ کہا گیا کہ بھٹو سے بڑا حق بھی دنیا میں سامنے آیاہے، بولے وہ کون؟۔ بتایا کہ مائیکل جیکسن کے ایک کنسرٹ کو دیکھنے اور اس کے گانے کو سننے کیلئے ایک وقت میں پچاس لاکھ لوگوں نے ٹکٹ بھی خریدے۔ اس کے بعد سے وہ دوست ناراض ہیں۔
چند روز قبل نوازشریف نے عدالت سے نااہل قراردیے جانے کے بعد جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا تو ان کے ووٹرز اور مداحوں کے ہجوم نے سڑک کا رخ کیا، اس دن سے لے کر آج تک اس معاملے پر بحث جاری ہے کہ ’کتنے آدمی تھے؟‘۔ اب پڑوسی ملک انڈیا سے یہ تصویر آئی ہے جہاں اداکارہ کرنجیت کو ر جو سنی لیونی کے نام سے مشہور ہے، نے ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کا رخ کیا تو ان کے چاہنے والوں کا ہجوم امڈ آیا۔
پاکستان کے ٹی وی چینلز کے سیاسی تجزیہ کاروں سے درخواست ہے کہ اس بات کا تجزیہ کریں کہ کیا مودی سرکار کو سنی لیونی کی اس مقبولیت سے کوئی خطرہ ہے یا نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے