لگتا ہے ہم کسی بڑی جنگ کی طرف سرک رہے ہیں:سرب صدر
Reading Time: < 1 minute24 فروری کو روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ نے کہا کہ لگتا ہے کہ ہم خصوصی آپریشن کے مرحلے سے ایک بڑی جنگ کی طرف سرک رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سرب صدر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دائرہ کار میں سربی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو ایک بیان میں کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا میرے خیال میں ہم خصوصی آپریشنز کے مرحلے سے ایک بڑی جنگ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ سرحدیں کہاں ہیں اور کیا ہم جلد ہی دوسری عالمی جنگ کے بعدایک ایسے بڑے عالمی تنازعہ میں پڑ جائیں گے ۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ میں سجھتا ہوں کہ روس اور چین کے مغرب کے ساتھ تعلقات مزید پیچیدہ ہوں گے۔
Array