پاکستان

اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسر کی مبینہ خودکشی، پھندا لگی لاش برآمد

ستمبر 24, 2022

اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسر کی مبینہ خودکشی، پھندا لگی لاش برآمد

اسلام آباد پولیس کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش ملنے کا آئی جی نے نوٹس لیا ہے۔

سنیچر کی صبح اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی۔‘

اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔

سینیئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق متوفی این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کے تحت سینکڑوں کیمرے شہر کی سڑکوں اور پرہجوم جہگوں پر نصب ہیں جن سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے