پاکستان متفرق خبریں

عمران خان کی قومی اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط

ستمبر 24, 2022

عمران خان کی قومی اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کر دی۔

ہفتے کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امریکی سائفر کی تحقیقات کروائی جائے تو وہ قومی اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے پاس تمام اختیارات ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوگئے، اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اب ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں تاہم بھارت کی برتری اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی فارن پالیسی نہیں ہوسکتی کیوں کہ مودی پاکستان کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہے، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، موجودہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی کہ اسے دوا کی بجائے سرجری کی ضرورت ہے اور مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے