پاکستان

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا

ستمبر 25, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس کا موقف تھا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔

قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے