بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چھ اہلکاروں کی جانوں کا ضیاع
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار جانوں سے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
جن میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں،دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
متوفی میجر خرم شہزاد کی عمر ۳۹سال تھی،وہ اٹک کے رہائشی ہیں،انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بچی چھوڑی ہے۔ میجر محمد منیب افضل کی عمر ۳۰ سال تھی وہ پنڈی کے رہائشی ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
صوبیدار عبدالواحد کی عمر۴۴سال تھی وہ کرک کے رہائشی تھے ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ سپاہی محمد عمران خانیوال کے رہائشی ہیں اور انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اورایک بیٹا چھوڑا ہے۔ نائیک جلیل کی عمر ۳۰سال تھی تحصیل کھاریاںڈسٹرکٹ گجرات کے رہائشی ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ سپاہی شعیب ڈسٹرکٹ اٹک کے رہائشی ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

