پاکستان

شاہنواز امیر تین روزہ،ایازامیر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس

ستمبر 26, 2022

شاہنواز امیر تین روزہ،ایازامیر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس

عدالت نے بہو کے قتل کے مقدمے میں شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ ایاز امیر کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

پیر کو ملزمان شاہنواز امیر اور ایاز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عامر عزیز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ سازش موقع سے نہیں بلکہ شادی سے شروع ہوئی۔ جج نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ شادی اس لئے کی گئی کہ جان سے مارا جائے؟

پراسیکیوٹر نے کہا کہ شادی لڑکی سے پیسے لینے کی سازش کے تحت کی گئی تھی،لڑکی کے والدین آج یا کل آ جائیں گے، انکے پاس شواہد موجود ہیں۔

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ شادی کو سازش کہنا کافی نہیں بلکہ اس میں کوئی شواہد تو پیش کریں۔

جج نے استفسار کیا کہ دوسرے ملزم شاہنواز امیر کی جانب سے کون سا وکیل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انکی طرف سے ابھی تک کوئی وکیل نہیں ہے۔

پولیس نے ملزمان شاہنواز امیر اور والد ایاز امیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔جس پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ حکم جاری کر دیا۔

دوسری طرف عدالت نے ملزمہ کی والدہ ثمینہ شاہ کی تین روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے عبوری ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ملزمان ثمینہ شاہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے