پاکستان

بہو کے قتل کا مقدمہ،سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے عدالت کو کیا بتایا؟

ستمبر 26, 2022

بہو کے قتل کا مقدمہ،سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے عدالت کو کیا بتایا؟

سارہ انعام قتل کیس میں سینئر صحافی ایاز امیر نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،وقوعے کی اطلاع پولیس کو میں نے خود دی۔

ایاز امیر نے کہا کہ مجھے لگا کہ واقعہ میں کوئی زخمی ہے اس لئے پولیس کو فوری جانے کا کہا،میں چکوال میں تھا، مجھے ٹیلی فون پر واقعہ سے متعلق معلوم ہوا۔

سینئر صحافی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو کال کی لیکن بات نہیں ہو سکی،ایس پی رورل کا نمبر لے کر فوری موقع پر پہنچنے کا کہا،جب پولیس موقع پر پہنچ گئی تو پھر میں چکوال سے اسلام آباد کیلئے نکلا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایاز امیر کا قتل میں اعانت کا کردار ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ایاز امیر نے کہا کہ میرے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، کوئی مصنوعی کہانی بھی نہیں،میں نے بیٹے کی والدہ سے کہا کہ شاہنواز کو بھاگنے نہیں دینا،ایسے کیسز میں لاشیں غائب ہو جاتی ہیں کیا کچھ ہو جاتا ہے،میں اس کیس میں بڑا فیئر ہو کر چل رہا ہوں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ میرا فون پولیس کے قبضے میں ہے کل ریمانڈ پر رہا، پولیس نے کچھ نہیں پوچھا،جو کچھ اس کیس میں ہو رہا ہے آئندہ کوئی تفتیش میں تعاون سے پہلے سوچے گا،پھر یہ کوشش کی جائے گی کہ پراسیکیوشن کو کس طرح سے مس لیڈ کیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے