عمران خان کے امریکی سائفر متعلق بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاکستان میں اعلی شخصیات کی جفیہ آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
امریکی سائفر سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جوابا کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔
آڈیو میں اعظم خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے ’آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود اور فارن سیکرٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے‘۔
یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ آڈیو لیکس کون کر رہا ہے؟اگر ایسی آڈیو تھی تو اسے پہلے سامنے کیوں نہیں لایا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

