عمران خان نے آڈیو لیک کرنے کا الزام شہباز شریف پر عائد کر دیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیک معاملے پر ردعمل میں کہا کہ آڈیو کو شہباز شریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔
بدھ کو پنجاب ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے تاکہ قوم کو پتہ چلے کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو میں نے اس پر صحیح کھیلا ہی نہیں ہے، اب یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی سائفر معاملے پر عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا،اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔

