کراچی میں کلینک پر فائرنگ،چینی ڈاکٹر اور اہلیہ زخمی،ملازم ہلاک
پاکستان کے شہر کراچی میں چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چینی ڈاکٹر اور اہلیہ زخمی ہو گئے جب کہ ملازم ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق صدر کے علاقہ میں پیش آنے والے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یورچرڈ کا ملازم رونالڈرائمنڈچاؤ ہلاک ہو گیا جب کہ چینی ڈاکٹر اور اہلیہ زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور مریض بن کر ہسپتال میں آیا اور جب اس کی باری آئی تو اس نے ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

