چپڑاسیوں کے نام پر اربوں کا لین دین،مونس الہی کے خلاف چالان منظور
Reading Time: < 1 minuteمسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کا چالان سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزمان کونوٹس جاری کر دیے ۔
جمعے کو بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ایف آئی اے چالان کی سماعت کے لیے ملزمان کو 11 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کیے۔
ایف آئی اے کے چالان میں مونس الہی، نواز، مظہر اورواجد احمد بھٹی کو نامزد کرتے ہوئے بتایا گیاہے کہ نائب قاصد نواز بھٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا قریبی عزیزہے۔
چالان کے مطابق نائب قاصد نواز بھٹی کے 32 اکاونٹس میں تقریبا 24 ارب کا ٹرن اووررہا، ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نائب قاصد نوازاورمظہرمونس الہی کے سہولت کارتھے، ان دونوں کے نام پرمالیاتی فراڈ کیا۔ نوازاورمظہر کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ مونس الہی نے ان کے نام استعمال کیے۔
ایف آئی اے نے چالان میں مبینہ 42 بے نامی اکاؤنٹس اور 6 جعلی بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔