اہم خبریں

حکومت نے سازش کی، تحریک انصاف کی آڈیو لیکس پر عدالت میں درخواست

اکتوبر 1, 2022 < 1 min

حکومت نے سازش کی، تحریک انصاف کی آڈیو لیکس پر عدالت میں درخواست

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

سنیچر کو تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ایک مقدمہ پہلے ہی اس عدالت میں زیرالتوا ہے، یہ معاملہ بھی اس سے منسلک ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم جاری کیا جائے جو وزیراعظم، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور سپیکر سے تحقیقات کرے۔

درخواست کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے سپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کی فوجداری سازش کی۔

درخواست کے مطابق مذکورہ تمام عہدیداروں کے خلاف سازش پر فوجداری کارروائی شروع کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو پارلیمانی سیاست سے دور رکھنے کی سازش کی گئی۔

25 ستمبر کو وزیراعظم کے دفتر میں سیاسی رہنماؤں کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آئی تھی۔
اس آڈیو لیک میں تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا۔

27 ستمبر کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ اعلٰی اختیاراتی کمیٹی کے ذریعے معاملے کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ’آڈیو لیکس کے بعد باہر سے پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کون آئے گا؟ یہ سکیورٹی لیپس ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے