پاکستان آخری میچ میں شکست، ٹی20 سیریز انگلینڈ کے نام
Reading Time: < 1 minuteپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے ساتویں اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 67 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان کی ٹیم 210 کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹیں گنوا کر 142 رنز ہی بنا سکی۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں صرف تین وکٹیں گنوا کر 209 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب ڈیوڈ ملان نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کو مین آف دی میچ جبکہ ہیری بروک کو پلیئر آف دی سیریز کا ٹائٹل ملا۔
میچ کے بعد فاتح ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ ’تمام سیریز اچھی تھی بالخصوص آخری دو میچز۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم سیریز جیتے اور ہم اب بہتر پوزیشن میں آسٹریلیا جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’نئے لڑکوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ بین ڈکٹ اور ہیری بروک نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’مڈل آرڈر کے حوالے سے ہم فکرمند ہیں۔ ہم کوشش کریں گے یہ مسئلہ حل کریں۔‘
’جب مسلسل وکٹیں گرتی ہیں تو مڈل آرڈر پر دباؤ آتا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’بدقسمتی سے ہمارا مڈل آرڈر اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔ یہ کرکٹ کی خوب صورتی ہے کہ کبھی آپ جیتتے ہیں تو کبھی ہار جاتے ہیں۔‘
’مجھ سے اہم کیچز ڈراپ ہوئے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اگر وہ کیچز نہ چھوٹتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔‘
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جن میں ڈیوڈ ملان کے 78 رنز شامل ہیں۔