پاکستان

معافی قبول، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

اکتوبر 3, 2022

معافی قبول، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو جاری توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا ہے.

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم نے آپ کا بیان حلفی پڑھا ہے، کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی، تاہم عمران خان کے رویے کے باعث توہین عدالت کی کارروائی ختم کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی دیکھ لیا ہے۔ عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے ڈسٹرکٹ کورٹ گئے۔ہم توہین عدالت کا نوٹس ڈس چارج کر کے کیس ختم کر رہے ہیں،یہ بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کیسسز میں ہم بہت احتیاط کرتے ہیں،عمران خان کا ڈسٹرکٹ کورٹس جانا اور یہاں پر معافی مانگنا بہتر ہے.

عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی. چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ اپنی تحریری معروضات جمع کرا دیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے