آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteآئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور تین ون ڈے،تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔مہمان ٹیم ۲۹اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز چار،چھ اور نو نومبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز بارہ، چودہ اور سولہ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز پاکستان کے شہر لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
Array