کھیل

حیدر علی، نواز اور افتخار کی بیٹنگ، پاکستان نے سیریز جیت لی

اکتوبر 14, 2022 < 1 min

حیدر علی، نواز اور افتخار کی بیٹنگ، پاکستان نے سیریز جیت لی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے حیدر علی، نواز اور افتخار کی تیز رفتار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

فتح کے لیے درکار 164 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کے محمد نواز نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 14 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان بابر اعظم 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شان مسعود 21 گیندوں پر 19 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 34 رنز سکور کیے۔

حیدر علی نے تیز رفتار 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ ان کے بعد آصف علی دو گیندوں پر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

اوپنر فن آلن 12 اور ڈیون کونوے 14 رنز بنا سکے۔ گلن فلپس نے 29 رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے نصف سینچری سکور کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اُن کا ایک آسان کیچ بابر اعظم نے ڈراپ کر دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے چیپمین نے 25 رنز بنائے۔

پاکستانی بولرز میں سے حارث رؤف نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب نے چار اوورز میں 30 جبکہ محمد نواز نے چار اوورز میں 33 رنز دیے۔ دونوں نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے