پاکستان بمقابلہ انڈیا، ملیبرن میں ہر طرف کرکٹ شائقین
Reading Time: < 1 minuteرواں ٹی20 ورلڈکپ میں سب سے بڑا میچ آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔
دنیائے کرکٹ کی دو روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور انڈیا مدمقابل ہیں اور موسم کے باعث میچ کے متاثر ہونے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ لیکن موسم کب تبدیل ہو جائے اس بارے میں کچھ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا۔
پاکستانی اور انڈین شائقین کرکٹ ہزاروں کی تعداد میں سٹیڈیم پہنچ چکے ہیں۔ ملیبرن کی سڑکوں پر غیرمعمولی رش کے باعث آسٹریلوی شہری بھی پریشان نظر آئے۔
قبل ازیں میلبرن میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین جس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ بارش سے مکمل طور پر متاثر یا محدود ہو سکتا ہے۔
Array