نئی تاریخ رقم، انڈین نژاد رشی سوناک برطانیہ کے وزیراعظم منتخب
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے بھارتی نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سونک بلامقابلہ برطانوی وزیراعظم منتخب ہوگئے۔آج وہ نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
شہزادہ چارلس نے انہیں برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کنزرویٹو کی جانب سے سابق وزیراعظم بورس جانسن، خاتون امیدوار پینی مورڈانٹ اور سابق وزیر خزانہ بھارتی نژاد رشی سونک نے حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی طویل مشاورت کے بعد بورس جانسن نے دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ آپ اس وقت تک حکومت نہیں کرسکتے جب تک پارلیمنٹ میں پارٹی کی مکمل حمایت ساتھ نہ ہو۔
خاتون امیدوار پینی مورڈانٹ نے پہلے تو 100 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا ہے تاہم وہ یہ ثابت نہیں کرپائیں۔ اس لیے انھیں انتخابی عمل میں حصہ لینے سے دستبردار ہونا پڑا۔
رشی سونک کے آباؤاجداد تقسیم ہند سے قبل کینیا منتقل ہو گئے تھے پھر وہ وہاں سے برطانیہ آئے۔وہ ایک ہندو خاندان سے تعلق رکھتے ہیں مگر رشی سونک کے آباؤاجداد کا تعلق تقسیم ہند سے پہلے گجرانوالہ سے تھا۔