مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین قتل
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے شہر کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دے کر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
واقعے کی تحقیقات کے کیلئے ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری جائے وقوعہ پہنچ گئے۔
ایس ایس پی کیماری کا کہنا تھا کہ دونوں متوفی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے،یہ پسماندرہ علاقہ ہے جہاں افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ھے۔بھرے مجمعے نے دونوں پر حملہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسے مختلف زاویئے سے دیکھ رہے ہیں،مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی،واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
Array