اہم خبریں متفرق خبریں

امریکی عقوبت خانے گوانتاموبے سے معمر پاکستانی قیدی سیف پراچہ رہا

اکتوبر 29, 2022 < 1 min

امریکی عقوبت خانے گوانتاموبے سے معمر پاکستانی قیدی سیف پراچہ رہا

Reading Time: < 1 minute

امریکی عقوبت خانے گوانتاموبے سے معمر پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ رہا ہو گئے۔ امریکا نے ۷۴ سالہ قیدی کی رہائی کے احکامات صادر کئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیف اللہ کی وطن واپسی کے لئے وسیع انٹر ایجنسی عمل مکمل کیا،خوشی ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی اپنے خاندان سے مل گیا۔

سیف اللہ پراچہ کراچی کے متمول تاجر تھے جو کاروبار کے سلسلے میں افغانستان جاتے رہتے تھے۔سیف اللہ پراچہ کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے 2003 میں کراچی سے بنکاک پہنچتے ہی ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے افغانستان میں بگرام منتقل کردیا، اور ان پر القاعدہ کی مدد کا الزام عائد کر دیا۔ ایک سال تک بگرام میں رکھنے کے بعد انہیں 2004 میں گوانتانامو بے جیل منتقل کر دیا گیا۔

سیف اللہ پراچہ 19 سال امریکا کی قید میں رہے لیکن ان پر نہ تو کوئی فرد جرم عائد کی گئی اور نہ ہی مقدمہ چلایا گیا۔ حراست میں انہیں دو بار دل کا دورہ بھی پڑا۔

یاد رہے کہ ماضی میں امریکی عقوبت خانوں میں بہت سے لوگوں پر بے پناہ تشدد کیا گیا لیکن ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ان امریکی عقوبت خانوں سے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی اطلاعات بھی منظرعام پر آتی رہیں۔یہ عقوبت خانے اور ان میں پھیلی داستانیں انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ کے چہرے کی خوش نمائی میں اضافہ نہیں کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے