پاکستان

ایچ ای سی کو نئی جامعات کے قیام سے روک دیا گیا

نومبر 8, 2022

ایچ ای سی کو نئی جامعات کے قیام سے روک دیا گیا

وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کو نئی جامعات کے قیام سے روک دیا۔

چیئرمین ایچ ای سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر این او سی قائم جامعات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے۔

اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے کہا کہ جامعات کی تعداد میں بغیر معیار کے ااضافہ بے سود ہے،جامعات کی تشکیل کے بجائے معیار تعلیم بہتر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں بغیر این او سی بھی جامعات قائم ہیں جہاں کئی سال تک طلبا و طالبات سے فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور پھر پتہ چلتا ہے کہ ان کی حیثیت مسلمہ نہیں،تب تک طلبا کا بہت سا وقت اور پیسہ ضائع ہو چکا ہوتا ہے اور پھر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے