عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں کتنے مسلم نژاد امیدوار کامیاب ہوئے؟

نومبر 11, 2022

امریکی وسط مدتی انتخابات میں کتنے مسلم نژاد امیدوار کامیاب ہوئے؟

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں 82 مسلم نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔

اطلاعات کے مطابق امریکن-اسلام تعلقات کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 82 مسلم نژاد امیدواروں کو وفاقی و ریاستی نشستوں پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سال 2020 میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم نثاد امیدواروں کی تعداد 71 تھی ۔

دوسری جانب وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنز ۲۰۹ نشستیں حاصل کر لی ہیں انہیں سادہ اکثریت کے لئے مزید نو نشستیں درکار ہیں۔

فیصلہ کن برتری کے لئے سینیٹ کے ایری زونا،نیواڈا کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے