سابق امریکی صدر ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ۲۰۲۴ کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے دور اقتدار میں اقتصادیات میں بے مثال بہتری آئی،چین،روس،ایران اور شمالی کوریا امریکہ کا احترام کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے بعد میں پہلا صدر تھا جو اپنے دور کو جنگوں سے پاک رکھنے میں کامیاب رہا،میرے دور اقتدار میں دنیا میں امن و امان تھا،امریکہ ترقی کر رہا تھا اور ایک شاندار مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے بائیڈن کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین بحران کا سامنا نہ ہوتا۔
Array