عالمی خبریں

کابل ایئرپورٹ کے احاطے میں دھماکہ، متعدد ہلاک

جنوری 1, 2023

کابل ایئرپورٹ کے احاطے میں دھماکہ، متعدد ہلاک

کابل کے فوجی ہوائی اڈے میں ہونے والےدھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق طالبان کے زیر انتظام وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ ’آج صبح کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
طالبان نے اگست 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا جس کے بعد افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر دھماکوں کی ذمہ داری داعش کے جنگجو قبول کرتے آئے ہیں۔

گزشتہ ماہ کابل میں کیے گئے ایک حملے میں کم از کم پانچ چینی شہری اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب کاروباری افراد کے لیے مشہور ہوٹل پر بندوق برداروں نے فائرنگ کی۔

چین کے شہریوں پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی اقلیتی برادریوں کے افراد سمیت سینکڑوں افراد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے