پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل
اسلام آباد کی مثالی پولیس نے ایک اور گاڑی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں تعینات اہلکاروں نے گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی، ایک بزرگ شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،
جاں بحق شخص کی شناخت عنایت اور تعلق ٹنچ باٹا راولپنڈی سے ہے، زخمی شخص کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی شناخت رانا مستجب اور عمران شاہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے_ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس اس سے قبل بھی کئی شہریوں کو ناکوں پر قتل کر چکی ہے جس کے بعد ان کے لواحقین پر دباؤ ڈالا گیا اور کئی مقدمات میں اپنے پیٹی بھائیوں کو تفتیش خراب کر کے بری کر دیا گیا_

