آرڈر میں تضاد،سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس پر الزام
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کرانے کے ازخود نوٹس کے مقدمے میں ٹوٹنے والے بینچ کے الگ ہونے والے جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے جسٹس یحیی آفریدی کے اختلافی نوٹ کو اپنا بھی مؤقف قرار دیتے ہوئے مزید اضافے میں لکھا کہ:
احترام سےکہناچاہتا ہوں چیف جسٹس نےجوحکم کمرہ عدالت میں لکھوایاتھاتوجب تحریری آرڈر کی شکل میں ان کےپاس دستخط کےلیےآیا تو یہ آرڈرکمرہ عدالت میں لکھوائےگےآرڈر سے مطابقت نہیں رکھتا۔
جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ میں وہی بات کی گئی جس کے بارے میں کورٹ رپورٹرز کچھ عرصے سے اشارہ کر رہے تھے۔ اور جس کی شکایت وکلا عدالت کے تین رکنی بینچ سے بھی رہتی ہے.
Array