ٹک ٹاک ڈیلیٹ کریں، امریکہ میں سرکاری افسران کو 30 دن کی مہلت
امریکہ کے صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے تمام وفاقی ایجنسیوں کو چین کی ملکیتی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو تمام سرکاری حکام کے فون سے ہٹانے کے لیے 30 دن کا وقت دیا ہے۔
ڈیٹا چوری کے بڑھتے سیکیورٹی خدشات پر واشنگٹن نے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے جانچ بڑھا دی ہے۔
آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے پیر کو جاری کردہ گائیڈ لائن کو "حساس سرکاری ڈیٹا کو ٹک ٹاک ایپ سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم” قرار دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس پہلے ہی اپنے آلات میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا چکا ہے۔

