پاکستان

عمران خان عدالت پیش نہ ہو ئے تو دوسرا طریقہ اپنائیں گے: وزیر داخلہ

مارچ 6, 2023

عمران خان عدالت پیش نہ ہو ئے تو دوسرا طریقہ اپنائیں گے: وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ جس دن عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنا ہو گا، کر دیا جائے گا۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق نہیں لیکن انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اگر تو وہ پیش ہو گئے تو ٹھیک ورنہ دوسرا طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ لے کر لاہور پہنچی تو بہت ڈرامہ ہوا۔ پتہ چلا ہے کہ انہوں نے ہمسائے کی دیوار پھلانگی ہے۔ عدالت عمران خان کو بری کر دے ہم تسلیم کر لیں گے۔‘

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’عمران نے توشہ خانے میں نے چوری کی ہے جو ڈاکیومنٹڈ ہے۔ فرح گوگی کے بیرون ملک آنے جانے پر پابندیاں نہیں تھیں اور ان کا نام نام وزیراعظم ہاؤس میں فیملی ممبر کے طور پر درج تھا۔‘

رانا ثنااللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ ’الیکشن ملتوی کرنا مولانا فضل الرحمان کی قابل قدر رائے ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی رائے پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا جس میں غور کیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں مولانا کی یہ رائے اہم ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے