عورت مارچ، لاہور ہائیکورٹ کا مشروط اجازت دینے کا حُکم
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں عورت مارچ کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے بعد منتظمین کو انعقاد کی مشروط اجازت دی ہے۔
منگل کو عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ لاہور میں عورت مارچ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لے کر فلیٹیز ہوٹل تک کیا جاسکتا ہے۔
عدالت کے مطابق منتظمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عورت مارچ دوپہر ڈیرھ بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا۔
عدالت نے لکھا کہ عورت مارچ کی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ اُن کے سوشل اکاونٹس سے کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہوگا۔
عدالت نے کہا ہے کہ مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے اور کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔
حکم جسٹس انوار حسین کی عدالت میں درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد جاری کیا گیا۔
لاہور کی ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا تھا۔

