پاکستان

راولپنڈی میں پڑوسیوں نے بچے پر کُتا چھوڑ دیا، زخمی ہونے پر مقدمہ درج

مارچ 9, 2023

راولپنڈی میں پڑوسیوں نے بچے پر کُتا چھوڑ دیا، زخمی ہونے پر مقدمہ درج

راولپنڈی کے مضافاتی علاقے سکھو میں نو سالہ بچے پر مخالفین نے کتا چھوڑ دیا، کمسن بچے کے شدید زخمی ہونے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ میں متاثرہ بچے کے والد افتخار کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر درج کے متن کے مطابق نو سالہ بیٹے ثناء اللہ کو محمد الیاس کے صاحبزادے عمران الیاس اور عبداللہ گلی سے اپنے گھر لے کر گئے۔

مقدمے کے مطابق متاثرہ بچے کی والدہ بیٹے کے پیچھے محمد الیاس کے گھر گئیں۔ اس دوران الیاس کی بیوی کے کہنے پر اس کے بیٹوں نے ثناء اللہ پر کتا چھوڑ دیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق کتے کے کاٹنے سے ثناء اللہ شدید زخمی ہو گیا۔

ثںاء اللہ کی والدہ کے شور پر بچے کو چھڑایا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ بچے کے والد جب پڑوسی سے گلہ کرنے گئے تو ملزم الیاس نے بدزبانی کی اور بیٹے کی طرح زخمی کرنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے