عالمی خبریں

الیکشن میں وزیراعظم سنا مارین کو شکست، فن لینڈ میں قدامت پسند آ گئے

اپریل 3, 2023

الیکشن میں وزیراعظم سنا مارین کو شکست، فن لینڈ میں قدامت پسند آ گئے

یورپی ملک فن لینڈ میں پارلیمانی انتخابات میں کم عمر ترین وزیراعظم سنا مارین کی جماعت کو شکست ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو ہونے والے الیکشن میں مرکزی قدامت پسند پارٹی نے سخت مقابلے کے بعد فتح کا دعویٰ کیا ہے۔

دائیں بازو کے پاپولسٹ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ وزیراعظم سنا مارین کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

سینٹر رائٹ نیشنل کولیشن پارٹی (این سی پی) نے تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ پارٹی 20.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ان کے بعد دائیں بازو کی پاپولسٹ پارٹی دی فنز نے 20.1 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ سوشل ڈیموکریٹس کو 19.9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

سرفہرست تین پارٹیوں میں سے ہر ایک کو تقریباً 20 فیصد ووٹ ملتے ہیں، کوئی بھی پارٹی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ یورپ کے نارڈک خطے کے ملک کی پارلیمنٹ کی 200 نشستوں کے لیے 22 جماعتوں کے 2,400 سے زیادہ امیدوار میدان میں تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے