توہین عدالت میں فوری سزا، مظفرآباد میں وزیراعظم تنویر الیاس نااہل
مظفرآباد میں کشمیر ہائی کورٹ نے پاکستان کے زیرانتظام علاقے میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
منگل کوکشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی ہے۔
کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے چند دن قبل مقامی عدلیہ کے بارے میں بیان دیا تھا جس پر انہیں آج طلب کیا گیا تھا۔

