پاکستان

پراپرٹی فراڈ کا مقدمہ، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار

اپریل 15, 2023

پراپرٹی فراڈ کا مقدمہ، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ پارٹی کے سندھ کے صدر علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ان پر ضلع ملیر کے تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج ہے. ملزم پر 18 کروڑ کی پراپرٹی میں فراڈ کا مقدمہ ہے.

سنیچر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے علی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ ’صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو پارٹی دفتر سے اٹھا لیا گیا۔ پولیس دفتر میں گھس گئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے تحریک نہیں رکے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے