سوموٹو نوٹس کا اختیار چیف جسٹس نہیں، سُپریم کورٹ کا ہے: جسٹس قاضی فائز
پاکستان کی سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین سو موٹو کا اختیار سپریم کورٹ کو دیتا ہے۔
ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے شہریوں کے لیے سوموٹو نوٹس کا اختیار ہے جو وکیل بھی نہیں کرسکتے، جولوگ بہت مجبور ہوں، کسی کو فائدہ دینے کے لیے سوموٹو کی شق استعمال نہیں کی جا سکتی۔
جسٹس قاضی فائز کے مطابق ہر قانون ایک اپیل کا حق دیتا ہے، لیکن 184/3 کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں۔ 184/3 کا مطلب سپریم کورٹ ہے، آئین میں کہیں بھی صرف چیف جسٹس نہیں لکھا۔

