پاکستان

سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 15

اپریل 24, 2023

سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 15

سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد زخمی ہیں۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو آگ لگ گئی تھی.

ڈی پی او کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔
پیر کی رات محکمہ انسداد دہشت گردی ’سی ٹی ڈی‘ کے تھانے میں ہونے والے دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں متضاد دعوے کیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے پولیس سٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دو سے تین دھماکے ہوئے۔

دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی اداروں نے گھیرے میں لیا .

ڈی آئی جی مالاکنڈ ناصر محمود ستی نے تصدیق کی کہ ’کبل دھماکہ دہشت گردی نہیں، بیسمنٹ میں موجود بارود پھٹا ہے۔‘

خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر سے حملے کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مال خانہ میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تھانے میں آگ لگ گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے