پولیس فائرنگ کا معمہ حل
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ کا معمہ حل ہو گیا، گزشتہ ہفتے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک بزرگ شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا جسے ڈان اخبار کے رپورٹر نے اعلی پولیس افسران کی ملی بھگت سے پولیس مقابلے میں بدلنے کی کوشش کی تھی _
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پختون خوا پولیس کے ایک اہلکار نعیم کا فائرنگ کا نشانہ بننے والے اعجاز شاہ سے لین دین کا تنازعہ تھا اور مبینہ طور پر اعجاز نے اہلکار نعیم کو چیک دیا تھا جو ڈس آنر ہوا جس کے بعد اس نے اسلام آباد پولیس میں اپنے پٹھان دوستوں سے رابطہ کر کے ڈرامہ رچایا، اس دوران ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے نعیم کے شور مچانے پر اعجاز شاہ کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی جس میں ایک بزرگ شہری جاں بحق اور اعجاز زخمی ہو گیا، بعدازاں اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے اعجاز شاہ کو قریبی میڈیکل ٹریٹمنٹ ٹیم کے حوالے کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، پولیس کے آئی جی خالد خٹک نے بھی پٹھان ہونے کی وجہ سے معاملے کو پولیس مقابلے کا رنگ دیا اور ڈان اخبار میں اپنی مرضی کی خبر شائع کرائی _