پاکستان

ایک سال کے اندر دوبارہ وزیراعظم بن کر فوجی کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ

اپریل 26, 2023

ایک سال کے اندر دوبارہ وزیراعظم بن کر فوجی کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ 25 اپریل 2024 سے پہلے دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں گے اور دوبارہ اقتدار میں آنے پر فوج میں کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اُن کو سلیکٹڈ کہنے والے میدان میں آئیں اب تو امپائر اور اسٹیبلشمنٹ بھی مخالفین کے ساتھ ہیں۔

الیکشن لڑکر دکھاؤ‘پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جا رہا ہے‘ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہیں ‘ باجوہ نے ان چوروں کو اپنی ایکسٹینشن کے لیے مسلط کیا‘پاکستان کا سارا سسٹم غلاموں کا بن گیا ہے ہم آزاد نہیں ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ اُن کے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آ ئی کے کی تحویل میں ہیں، وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے۔

انہوں نے کہا کہ میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے ۔کارکنوں کو کہتا ہوں کے اگلے یوم تاسیس سے پہلے ہماری حکومت ہوگی۔ 

ادھر پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اُن کو انصاف نہیں ملا تو غریب اور عام شہریوں کو کیسے ملے گا۔ میں خودپرہونے والے حملے کے بعد تین ملوث لوگوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کروا سکا جبکہ مجھے معلوم بھی تھا، ایک افسرکا نام آنے پر پولیس نے میری شکایت پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

ان کے مطابق سنہ 2011ء میں مینار پاکستان جلسہ دیکھ کر الیکٹ ایبلز نے پی ٹی آئی میں آنا شروع کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے