اہم خبریں متفرق خبریں

ججوں کو پلاٹ، سپریم کورٹ بار کے صدر جواب دیے بغیر بھاگ نکلے

مئی 5, 2023

ججوں کو پلاٹ، سپریم کورٹ بار کے صدر جواب دیے بغیر بھاگ نکلے

پاکستان کی سپریم کورٹ کے دو جونیئر ججوں کو اسلام آباد میں وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کنال کے پلاٹ دینے کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے جب میڈیا سے گفتگو کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری سے سینیئر صحافی مطیع اللہ جان نےسوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ بار نے وکیلوں کی رہائشی سکیم میں جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس محمد علی مظہر کو پلاٹ دیے یا نہیں؟

پی ٹی آئی کے حامی اور حامد خان گروپ سے تعلق رکھنے والے عابد زبیری اس سوال کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے اور اُن کے دیگر ساتھیوں کا اصرار تھا کہ سوسائٹی کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ جسٹس نقوی کے سامنے کیس لگانے کے لیے عابد زبیری اور چودھری پرویز الہیٰ کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے