اسلام آباد میں مکمل امن، تحریک انصاف کے کون سے رہنما گرفتار؟
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں مکمل امن اور تمام راستے کھُلے ہیں۔
جمعرات کو ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرہ کے تحت کارروائی کر کے گرفتاریاں کی گئیں۔
اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کرکے عمل میں لائی گئیں ہیں۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ عوام مِیں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں آمدورفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ تمام شہریوں سے گذارش ہے کہ قانون کا احترام کریں۔ اسلام آباد میں دفعہ 245 نافذ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی عمل کرنے والوں کے خلاف پولیس، ایف سی، رینجرز اور پاک افواج کارروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اور قانون کا احترام کریں۔ قانون سب کےلیے برابر ہے اور اس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔