متفرق خبریں

یوم دفاع کا بدذائقہ اشتہار

ستمبر 7, 2017 < 1 min

یوم دفاع کا بدذائقہ اشتہار

Reading Time: < 1 minute

چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر جاری کیا گیا ایک اشتہار سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بحث کا باعث بن گیا_

رؤف کلاسرا کے ساتھ مل کر ہمیشہ پرو اسٹیبلشمنٹ پروگرام کرنے والے صحافی و اینکر عامر متین نے اخبار میں شائع اشتہار کی تصویر ٹویٹ کی، اشتہار یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ اے کراچی نے اپنے سیکٹر تین میں نئے پلاٹ بیچنے کے لیے جاری کیا ہے، عامر متین نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘شرمناک، اشتہار انتہائی بد ذائقہ ہے، ہم یوم دفاع چھ ستمبر کے موقع پر اپنی افواج کو محافظ دکھانا چاہتے ہیں پراپرٹی بیچنے والے نہیں’، عامر متین نے اپنے ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کر کے لکھا کہ براہ کرم یہ نوٹ فرما لیں’ –

صحافی مطیع اللہ جان نے عامر متین کو جواب میں لکھا ہے کہ ‘لیکن سر، کیا حقیقت کو تصوراتی منیجمنٹ کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے، کیا حقیقت بد ذائقہ نہیں؟ اور صرف چھ ستمبر کو ہی ایسے اشتہار سے کیوں بچنا چاہیے؟ ‘_

محمد قاسم نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے عامر متین کو جواب میں لکھا گیا ہے کہ براہ کرم قصور اور دیگر علاقوں میں ملٹری فارمز کے مسئلے کو بھی اجاگر کریں’_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے